Aug ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • امان میں اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ

اردن کے عوام نے اپنے ملک میں صیہونی حکومت کا سفارتخانہ بندکئے جانے اور امان - تل ابیب تعلقات پوری طرح ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے

 اردن کے عوام نے امان میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے سفارتخانے کے گارڈ کے ہاتھوں دو اردنی شہریوں کے قتل اور مسجدالاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا - اردن کے مشتعل مظاہرین نے، امان میں اسرائیلی سفارتخانہ بند کئے جانے اور صیہونی حکومت اور اردن کے تعلقات ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے صیہونی حکومت اور اردن کے درمیان گیس کی تجارت کے معاہدے کی بھی پرزور مخالفت کی- اردن کےسابق ممبرپارلیمنٹ ہندالفائز نے جو ان مظاہروں میں شریک تھے کہا کہ اسرائیلیوں نے کبھی بھی کسی بھی معاہدے کا احترام نہیں کیا ہے اور اس وقت بھی وہ بڑی آسانی سے اردنی شہریوں کو قتل کر دیتے ہیں اور انھیں اس کی کوئی سزا بھی نہیں ملتی - درایں اثنا اردن کے بیاسی ممبران پارلیمنٹ نے ایک خط میں اس ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک سے اسرائیلی سفیر کو نکال باہر کریں- تیئیس جولائی دوہزار سترہ کو اردن کے دارالحکومت امان میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے گارڈ نے فائرنگ کر کے اردن کے دو شہریوں کو قتل کر دیا تھا-

ٹیگس