Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  •  بیت المقدس میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے قریب بیت المقدس کے فلسطینیوں پر حملہ کرکے کئی فلسطینیوں کو زخمی اور متعدد دیگر کوگرفتار کرلیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں داخل ہوتے وقت فلسطینی نمازیوں  پر حملہ کردیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔
بیت المقدس کے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے یہ حملے فلسطینیوں سے انتقام لینے کے لئے ہے کیونکہ انہیں پچھلے دنوں مسجد الاقصی کے اطراف سے پسپائی اختیار کرنی پڑی اور ساتھ ہی انہیں الیکٹرانک گیٹ بھی ہٹانا پڑے تھے۔
اس درمیان سیکڑوں انتہا پسند صیہونیوں نے جنھیں صیہونی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر کےحرم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں سے ان کی جھڑپ ہوئی۔
اس حملے میں صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
انتہا پسند صیہونی اور صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کی تکمیل کے لئے ہمیشہ مسجد الاقصی اور دیگر مقدس مقامات پر حملے کرتے رہتے ہیں ۔

ٹیگس