Aug ۰۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • شام کے جنوبی صوبے میں فوج کی پیشقدمی

شامی فوج نے صوبہ سویدا کے علاقوں بئر الصابونی، جارین اور الریاحین کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے منگل کو ان علاقوں کو آزاد کرانے کے علاوہ داعش کے دہشت گردوں کو بئرالصوت کے علاقے کی جانب پسپا کردیا ہے۔

یہ علاقہ اردن کی سرحد کے قریب واقع ہے- شامی فوج نے سویدا صوبےمیں اپنی کارروائیوں کے دوران اس صوبے کا ایک سو مربع کلو میٹر کاعلاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

شامی فوج نے اتوار کو بھی ملک کے جنوب مشرق میں واقع علاقوں الزلف، بئر الرفاع ، بئرالحردیہ اور الاسدیہ کی پہاڑیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے واپس لے لیا تھا۔

شامی ذرائع کا کہنا ہےکہ فوج کی ان کارروائیوں میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس