• العوامیہ کی صورت حال بد سے بدتر

سعودی عرب کے العوامیہ شہر میں لوگوں کے گھروں کو ڈھایا جا رہا ہے اور حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں

انسانی حقوق کے ایک فعال کارکن امیر نمر نے کہا ہے کہ العوامیہ شہر میں انسانی صورت حال نہایت ابتر ہو چکی ہے- سعودی فوجی، اٹھائیس جون سے صوبہ الشرقیہ کے العوامیہ شہر پرجو شیعہ نشین علاقہ ہے ، گولہ باری کر رہے ہیں - امیر نمر نے مئی میں امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد العوامیہ میں سعودی شہریوں کی ٹارگیٹ کلینگ تیز ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ العوامیہ کے بہت سے لوگ اس وقت بے گھر اور دربدر ہیں- انسانی حقوق کے سرگرم کارکن امیر نمر نے اس علاقے کے باشندوں کے جائز حقوق سے محرومیت ختم ہونے اور اصلاحات کے لئے القطیف کےباشندوں کے مطالبات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواستیں نہ صرف شیعوں کے حقوق کے لئے بلکہ سنیوں کے لئے بھی کی گی تھیں-

Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۶ UTC
کمنٹس