Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • جارح ملکوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز

یمن کی فوج بہت جلد سعودی عرب اور اس کے اتحادی جارح ملکوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کرنے والی ہے۔

یمنی فوج کے نائب ترجمان بریگیڈیئیر عزیز راشد نے کہا ہے کہ فوج کے جوابی حملوں کے نتیجے میں جارح ملکوں کو بھاری اقتصادی اور فوجی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یمنی فوج نے جنوب مغربی بندرگاہ المخا کے قریب سعودی اتحاد کے ایک بحری بیڑے کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
یمنی فوج کے نائب ترجمان نے کہا کہ ہم نے زمینی اور سمندری اور میزائل حملوں کا آغاز کردیا ہے اور جارح ملکوں کی افواج کو سعودی عرب کے اندر بھی نشانہ بنائیں گے۔
بریگیڈیئیر عزیز راشد نے کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف زمینی اور سمندری آپریشن کی مشترکہ کمانڈ کر رہی ہے۔

ٹیگس