Aug ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب:3 عمارتوں میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی

سعودی عرب میں حج کے موقع پر تین بڑی عمارتوں میں لگنے والی آگ سے عازمین حج کے اہلخانہ پریشان ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں 3 عمارتوں کو آگ لگ گئی ہے۔ ترجمان محکمہ شہری دفاع کرنل سعید سرحان کے مطابق آگ بجھانے کے دوران محکمہ شہری دفاع کے5 کارکن زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے مزید بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10ٹیمیں آگ پر قابوپانے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ متاثرہ علاقے کو شہریوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

ترجمان شہری دفاع کے مطابق آگ کے باعث ایک عمارت کے گرنے کے خدشات بھی ہیں تاہم آگ القسمانی، العشوامی اور عبدالعال نامی عمارتوں میں لگی ہے ۔

 

ٹیگس