Aug ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد زخمی

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد زخمی ہوگیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان بریگیڈیئرجنرل امان اللہ مبین کا کہنا ہے کہ ذبیح اللہ مجاہد دو دن قبل صوبہ فریاب میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں زخمی  ہوا،بریگیڈیئرجنرل امان اللہ مبین نے واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیاہے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد سے متعدد صحافیوں نے رابطے کی کوشش کی، وہ جواب نہیں دے رہا، طالبان نے ذبیح اللہ مجاہد کے زخمی ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

 

ٹیگس