Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • یمن: اسکول اور رہائشی مکانات پر سعودی طیاروں کی بمباری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے مارب میں ایک اسکول اور عام شہریوں کے گھروں پر بمباری کی ہے۔۔

یمنی ذرائع کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے علاقے الحزم کے ایک اسکول ، رہائشی مکانات اور لوگوں کی املاک پر بمباری کی جس سے یمنی شہریوں کو خاصا نقصان پہنچا سعودی جنگی طیاروں نے اسی علاقے میں زرعی اراضی اور فصلوں پر بھی بمباری کی ہے۔صوبہ صعدہ، تعز، حجہ اور شبوہ کے بھی کئی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف، تعز اور البیضا میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔سعودی عرب نے اپنے بعض اتحادی ملکوں کے تعاون اورامریکہ کی ایما پر یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس