Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • ايران اورعراق کےاسٹريٹجک تعلقات

عراق كے اہم سياستداں مقتدی صدر نے كہا ہے كہ ايران كے ساتھ ہمارے تعلقات تاريخی اور اسٹريٹجک ہيں

عراق كے سياستدان اورعالم دين مقتدی صدر نے عراق كے قومی ٹي وی سے گفتگو کرتے ہوئے كہا كہ عراق اور ايران كے تعلقات تاريخی اور اسٹريٹجک ہيں۔ انہوں نے اس بات كا اعادہ كيا ہے كہ وہ كبھی خطے كے حالات كے حوالے سے ايران اور عراق كے مفادات كے خلاف موقف اختيار نہيں كريں گے۔

انہوں نے كہا كہ ان كے علاقائی ممالک كے دوروں كا مقصد خطے ميں پائيدار امن اور امان كی بحالی كے لئے تعاون بڑھانا تھا۔ مقتدا صدر کا کہنا تھا كہ ان كے خليج فارس سے ملحقہ عرب ممالک كے دورے ، عراق کے وزیر اعظم حيدر العبادی سے صلاح و مشاورت كے بعد طے ہوئے.

واضح رہے کہ مقتدا صدر نے ابھی حال ہی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات كا دورہ کیا اور ان ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ٹیگس