Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • تلعفر کے پندرہ دیہات آزاد ، پچاس دہشتگرد ہلاک

تلعفر کی آزادی کے لئے عراقی فوج اور رضاکار فورس کا آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا اور مزید علاقوں کی آزادی کے ساتھ کم سے کم بیس دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دو دن سے جاری آپریشن میں داعش کے تقریبا پچاس دہشت گرد ہلاک اور پندرہ دیہات آزاد ہوگئے ہیں۔
عراقی فوج نے مزید کہا کہ تلعفر ضلع کا جنوب مغربی علاقہ آزاد ہوگیا ہے اور فوج نے شہر تلعفر کے قریب زمبر کے ٹیلوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ داعش جو اس علاقے کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا تھا اس کے دہشتگرد میدان جنگ سے بھاگ کر بنکروں کے پیچھے جا چھپے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے فرمان سے اتوار سے شہر تلعفر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع ہوئی ہے۔ شہر تلعفر عراق میں داعش دہشتگرد کا ایک اہم ٹھکانہ شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس