Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی 20 بار بمباری

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے بمبار طیاروں نے پیر کی صبح یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ حجہ پر بیس بار بمباری کی۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے ضلع حرض پر انیس بار بمباری کی جس کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹوں کے مطابق بھاری نقصان ہوا ہے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اس سے پہلے دارالحکومت صنعا کے اکیس ستمبر نامی علاقے پر بم برسائے۔
یمنی فوج نے جارح سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائی میں نجران میں سعودی فوجی ٹھکانے کو میزائلوں اور توپوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
آل سعود حکومت، امریکہ اور علاقے کے بعض عرب ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔ سعودی حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس