Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب، عبداللہ آل ثانی کو امیر قطر بنانا چاہتا ہے: محتھد

معروف سعودی تجزیہ نگار مجتہد نے کہا ہے کہ سعودی حکام، عبداللہ آل ثانی کو قطر کا امیر بنانا چاہتے ہیں۔

معروف سعودی تجزیہ کار اور ٹوئیر پر فعال مجتہد کا کہنا ہے کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے چوبیس جولائی کو آل ثانی خاندان کے ایک باغی شخص سے ملاقات کر کے امیر قطر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بارے میں بات چیت کی تھی تاہم بدھ تک اس شخص کے تشخص کا پتہ نہیں چلاتھا۔
دوسری جانب سعودی ذرائع ابلاغ نے بھی جاسم آل ثانی کی تعریف و تمجید کر کے اور قطر کے حکمراں خاندان کے تین افراد کی کامیابی پر توجہ مرکوز کر کے اس شخصیت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بارے میں مجتہد نے پیشگوئی کی تھی۔
سعودی عرب کے العربیہ نیوز چینل نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ‏عبداللہ آل ثانی کو مقبولیت حاصل ہے۔
سعود القحطانی نے بھی جو سعودی عرب کے شاہی دربار کے مشیر ہیں اور محمد بن سلمان سے کافی قریب ہیں، ایک مقالے میں لکھا ہے کہ عبداللہ آل ثانی قطر پر حاکمیت کا حق رکھتے ہیں۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پانچ جون کو دوحہ پر دہشتگردی کی حمایت اور ان کی پالیسیوں سے عدم ہماہنگی کا الزام لگاتے ہوئے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع اور اپنی بحری، زمینی اور فضائی سرحدیں بند کر دی ہیں۔

 

ٹیگس