Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  •  العوامیہ میں مکانوں کو ڈھانے کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کے العوامیہ ٹاؤن کی سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر اس علاقے کے گھروں کو مسمار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے العوامیہ ٹاؤن میں لوگوں کی سرکوبی کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے اس علاقے کے بہت سے گھروں کو ڈھا رہے ہیں جس کے باعث انسانی حقوق کےاداروں نے بھی سعودی حکومت کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے اعلان کیا تھا کہ یہ ادارہ العوامیہ کے بارے میں میڈیا میں آنے والی تصاویر اور رپورٹوں سے باخبر ہے اور سعودی حکام سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ ان مسلح افراد کو تلاش کر رہا ہے جو پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ہیں جبکہ مقامی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے سینکڑوں مقامی لوگوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے اور ان کے گھروں اور گاڑیوں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔
آل سعود، العوامیہ کے عوام کو در بدر اور انھیں بالجبر گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر کے اس شیعہ علاقے کی آبادی کے تانے بانے کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے کے عوام دوہزار گیارہ سے ناانصافی اور دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم پر آل سعود کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ٹیگس