Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • تلعفر کی جانب عراقی فورسز کی پیشقدمی

عراقی فوج اور رضاکار فورسز موصل کے مغرب میں واقع دہشت گردوں کے آخری گڑ تلعفر کے مرکز کی طرف تیزی سے پیشقدمی کررہی ہیں۔

المنارکی رپورٹ کے مطابق عراق میں داعش کے آخری گڑ تلعفر کی طرف فوج اور رضا کار فورسز کی تیزی کے ساتھ پیشقدمی جاری ہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز نے تلعفر کے علاقے ملاجاسم اور عبرہ پر قبضہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ ملاجاسم نامی گاؤں مکمل طور پرفوج کے کنٹرول میں آنے کے بعد اب عراقی فوج تلعفر کے مرکز سے صرف 900 میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر حسن فدعم کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسزنے پہلے  دو دنوں کے دوران ہی تلعفر کے مضافات میں 13 گاؤں آزاد کرالیے ہیں۔

واضح رہے کہ موصل سے 65 کلومیٹر دور تلعفر 2014 سے داعش کے قبضے میں ہے، یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں شمار ہوتا ہے اور شام سے موصل کے درمیان ایک اہم شاہراہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس راستے سے داعش کے لئے فوری امدادی سامان پہنچایا جاتا ہے۔

 

ٹیگس