Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ مزید تنگ

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ملک کے مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کا فوجی محاصرہ تنگ کرتے ہوئے ان کے گھر کے اطراف میں کنکریٹ بنکر لگا دیئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے حالیہ دنوں میں آیت اللہ عیسی قاسم کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے جبکہ تین مہینے  سے ان کی صحت کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے۔
بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم نے پانچ اگست دوہزارسترہ کو ایک بیان میں آیت اللہ عیسی قاسم کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بحرین میں آزادی دین اور آزادی بیان میں بری طرح کمی آگئی ہے اور آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہرطرح کے اظہار خیال کو سختی سے کچلا جا رہا ہے۔
آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت نے اکیس مئی دوہزار سترہ کو منی لانڈرنگ کے بے بنیاد الزام کے تحت آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرتے ہوئے انھیں نظر بند کرنے اور دولاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی خاندانی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ٹیگس