Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • تلعفر میں فوج کا آپریشن جاری، 3 مزید دیہات آزاد

عراقی فوج کی کارروائیوں میں تلعفر کے مزید تین دیہات آزاد ہوگئے ہیں۔

عراقی نیوز ایجنسی واع کے مطابق تلعفر آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر یاراللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی بری فوج نے تلعفر کے الخان، مجارین اور الطینیہ دیہاتوں کو آزادکرانے کے ساتھ ہی اس علاقے پر اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔
عراقی فوج کی کارروائی میں کم سے سینتیس دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی جانب سے تلعفر کی آزادی کے آپریشن میں عراقی فوج اور رضاکار فورس نے داعش کی دفاعی صفوں کو درہم برہم کر دیا ہے۔
اس وقت عراق کے صوبہ نینوا کا شہر تلعفر، جنوب مغربی کرکوک کا حویجہ اور مغربی صوبہ الانبار کا القائم شہر داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے میں ہے۔

ٹیگس