Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • شہدائے منا کی یاد میں خصوصی پروگرام کا انعقاد

سانحہ منا اور مسجدالحرام میں شہید ہونے والے مظلوم حاجیوں کی یاد میں گزشتہ شب مکہ مکرمہ میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔

میدان منا میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ایرانی حجاج کرام، شہدائے منا کے بعض لواحقین، مراجعین تقلید کے نمائندگان، شہدائے دفاع مقدس اور شہدائے دفاع حرم کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
شہدائے منا کی یاد میں یہ پروگرام میدان منا میں نصب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندہ دفتر کے خیمے میں منعقد کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ سن دوہزار پندرہ میں ہونے والے حج کے دوران سعودی حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے، چار سو چونسٹھ ایرانیوں سمیت مختلف ملکوں کے سات ہزار سے زیادہ حجاج کرام شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس