Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی حملوں پر شامی فوج کا سخت ردعمل

شام کے فوجی ٹھکانے پر اسرائیل کے ہوائی حملے کے بعد، شامی فوج نے علاقائی امن و استحکام پر اسرائیلی اقدامات کے منفی اثرات کی بابت سخت خبر دار کیا ہے۔

شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے حماہ کے قریب اس کے ٹھکانے پر حملہ دہشت گرد گروہ داعش کے پست حوصلے بلند کرنے کی غرض سے کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کو شام میں سنگین شکست کا سامنا ہے اور شامی فوج نے کئی محاذوں پر دہشت گردوں پر واضح برتری حا صل کرلی ہے۔
شامی فوج کے بیان میں ملک بھر سے دہشت گردوں کی مکمل نابودی کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام کے صوبے حماہ میں شامی فوج کے ایک ٹھکانے پر اسرائیل کی بمباری میں دو شامی فوجی شہید ہوگئے ہیں جبکہ مذکورہ فوجی اڈے کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس