Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • بحرین میں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

بحرین کی فعال قانونی و سماجی شخصیتوں نے "جو" جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی خبر دی ہے۔

العالم ٹیلی ویژن نے بحرین کی فعال قانونی و سماجی شخصیتوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کی "جو" جیل کے سیاسی قیدیوں نے جیل کی بدتر حالت اور بے جاپابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سنیچر سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے اور یہ بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے۔
"جو" جیل کے سیاسی قیدی، جیل کی حالت بہتر بنانے اور عبادت کی آزادی سمیت قیدیوں کے مکمل حقوق دیئےجانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بحرین کے اس مرکزی جیل کے قیدیوں کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے بڑے پیمانے پر ان کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں حتی انھیں نماز پڑھنے اور جیل کے صحن میں آنے تک کی اجازت نہیں ہے۔
بحرین کا شماران ملکوں میں ہوتا ہے جہاں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ قیدی ہیں۔
بحرین کے مقامی قانونی اداروں کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کم سے کم تین ہزار شہری سیاسی وجوہات کی بنا پر جیلوں میں ہیں۔

ٹیگس