Sep ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • سعودی شہزادے کا خفیہ دورہ اسرائیل

اسرائیل کے متعدد صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے حال ہی میں اسرائیل کے خفیہ دورے کے موقع پر صیہونی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ اسرائیلی ریڈیو نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے ایک شہزادے نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا جس میں اس نے اسرائیلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل حکام کے ساتھ سازشی مذاکرات میں حصہ لیا۔ اب اسرائیل کے متعدد  صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے حال ہی میں جس سعودی شہزادے نے خفیہ ملاقات کی تھی وہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان تھے۔ تاہم ابھی تک سعودی حکام نے اس خفیہ دورے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی سعودی شہزادوں کی جانب سے صیہونی حکام سے ہونے والی خفیہ ملاقاتوں کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

ٹیگس