Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • مشرقی خان یونس پر صیہونی فوج کی یلغار

صیہونی فوجیوں نے مشرقی خان یونس پرحملے کئے ہیں

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نےجنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے مشرقی حصے میں تین ٹینکوں اور تین بلڈوزروں سے حملہ کردیا اورالقرارہ ٹاؤن کے مشرق میں ان کی زمینوں اور زرعی فارمز کو تباہ کردیا- مشرقی خان یونس پر صیہونی فوج کے حملوں کے دوران اسرائیلی ڈرون بھی علاقے پر پرواز کرتے رہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں جنین کیمپ پر یلغار کرکےگھروں کی تلاشی لی اور چار فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا - صیہونی فوجیوں نے ان چاروں فلسطینیوں کوگرفتار کرنے کے بعد کیمپ میں موجود نوجوانوں کو بھی زد و کوب کیا-

ٹیگس