Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • شام کے زیادہ ترعلاقے تکفیری دہشت گردوں سے پاک

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے زیادہ تر علاقے وہابی دہشت گردوں سے پاک کیے گئے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے زیادہ ترعلاقے تکفیری دہشت گردوں سے پاک کیے گئے ہیں۔ شام میں تعینات روسی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے بیان کے مطابق شام کی سرزمین بہت جلد دہشت گردوں کے وجود سے بالکل پاک و صاف ہوجائےگی۔

ان کا یہ بیان آج ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب روسی وزارت دفاع نے کل منگل کو اعلان کیا تھا کہ شام کے صوبہ ریف حماہ میں داعش کے 180 ٹھکانے تباہ کر دئیے اورعقیربات میں داعش کی سبھی سپلائی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں ۔

 شام میں روسی فوج کے کمانڈر نے بھی کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے پیر کو عقیربات کے علاقے میں شامی فوج کی مدد کے لئے پچاس سے زائد پروازیں انجام دی ہیں جن میں داعش کے ایک سواسّی ٹھکانے اور تنصیبات تباہ ہوگئیں - شام میں روسی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت اس علاقے میں داعش کے لئے ہتھیار اور دیگر سامان پہنچانے والی سپلائی لائنیں پوری طرح کاٹ دی گئی ہیں۔

 

ٹیگس