Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی فوجیوں کے حملے میں ایک یمنی بچہ اور اس کی ماں جاں بحق

یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کے مارٹر حملے میں ایک بچہ اور اس کی ماں جاں بحق ہوگئی ہے

لعالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ تعز پرسعودی فوج کے مارٹر حملے میں پندرہ سالہ عبداللہ العکیش اور اس کی چالیس سالہ ماں روضہ احمد شمسان جاں بحق ہوگئی ہے  ان دونوں کا تعلق الصلو شہر کے الصیار دیہات سے تھا- دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی فوج کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے عسیر صوبے میں واقع الجربا فوجی چھاؤنی کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا- المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے عسیر کے سبحطل اور المجازہ علاقوں میں سعودی فوجیوں کے اڈوں پر بھی گولہ باری کی -

ٹیگس