Sep ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • قطر کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا کہنا ہے کہ علاقائی بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سعودی عرب کے ساتھ شروع ہونے والے تنازع کے بعد پہلی بار غیر ملکی دورے پر جرمنی پہنچے جہاں انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات کے بعد انہوں نے مرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں قطر کو گزشتہ 100 دن سے محاصرے کا سامنا ہے جب کہ ہم متعدد بار مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔

دوسری جانب انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی اس تنازع کا حصہ نہیں مگر ہمیں فکر لاحق تھی کی 100 دن گزرنے کے بعد بھی یہ مسئلہ اب تک حل کیوں نہ ہو سکا اس لیے تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی بات کی تاکہ اس تنازع کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، یمن، لیبیا اور مالدیپ نے رواں برس جون میں قطر پر بے بنیاد الزامات  عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے جب کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنے زمینی، بحری اور فضائی رابطے بھی منقطع کر دیے تھے۔

 

ٹیگس