Sep ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے لئے فوج اور حکومت میں گٹھ جوڑ

میانمار کی حکومت اور فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے لئے آپس میں گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں برسراقتدار پارٹی قومی محاذ برائے جمہوریت کے ایک سینیئر عہدیدار نیان وین نے کہا کہ اگر آنگ سان سوچی کی زیرقیادت پارٹی، فوج اور بدھسٹ اکثریت کے درمیان اتحاد کا کوئی عامل ہے تو وہ یہ ہے کہ دونوں ہی مسلمانوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔
نیان وین نے مزید کہا کہ میانمار میں برسراقتدار جماعت قومی محاذ برائے جمہوریت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھنے کے لئے حکومت اور فوج کے درمیان گٹھ جوڑ ایسے عالم میں جاری ہے کہ ان کے مظالم اور جرائم، علاقے کے ممالک اور عالمی برادری کے سخت ردعمل کا باعث بنے ہیں اور ان کی طرف سے ان جرائم کو روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق پچیس اگست سے چھے ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان انتہاپسند بدھسٹوں اور فوج کے ہاتھوں جاں بحق اور آٹھ ہزارزخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس