Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • بیت لحم میں فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپ

صیہونی فوجیوں نے بیت لحم میں فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم سولہ فلسطینیوں کوگرفتار کر لیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر بیت لحم کے باب داخلہ پر فلسطینی شہریوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک انیس سالہ فلسطینی جوان زخمی ہوگیا-
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے فلسطینی، بیت لحم کے صیہونی آبادکاروں اور صیہونی فوج کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں-
فلسطینی ذرائع نےاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غرب اردن میں صیہونی فوجیوں نے رات میں حملے کر کے قلقیلیہ اور رام اللہ سے چھے فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے-
اس وقت تقریبا سات ہزار فلسطینی صیہونی جیلوں میں ہیں- صیہونی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے روزانہ مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر حملے کرتے ہیں اور انھیں گرفتار کر لیتے ہیں-

ٹیگس