Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • انقلاب یمن کی سالگرہ پر صنعا میں ملین مارچ

لاکھو یمنی شہریوں نے عوامی انقلاب کی سالگرہ کےموقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی ہیں ۔

دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر ہونے والے اس مظاہرے میں یمن کی نیشنل سالویش گورنمنٹ اور یمنی فوج کے اعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔
یمنی شہری صوبہ صنعا، شبوہ، لحج کے مختلف شہروں اور قریوں سے مارچ کرتے ہوئے عوامی انقلاب کی تیسری سالگرہ کے جشن میں شرکت کے لیے صنعا کے سبعین اسکوائر پہنچے تھے۔
اس سے قبل یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے بدھ کے روز مال غنیمت میں حاصل ہونے والی متحدہ عرب امارات کی فوجی گاڑیوں کے ساتھ صنعا میں فلیگ مارچ کیا تھا۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اکیس ستمبر کو باضابطہ طور پر قومی دن قرار دینے اعلان کیا تھا۔
یمن کے عوام نے سن دوہزار چودہ کواس وقت کے صدر منصور ہادی کی نااہل حکومت کے خلاف بھرپور مظاہروں کا آغاز کیا تھا۔عوامی احتجاج اور مظاہروں کے نتیجے میں اکیس ستمبر دوہزار چودہ کو یمن کے انقلابی عوام دارالحکومت صنعا میں داخل ہوگئے تھے اور انصاراللہ تحریک نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔