Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان پر افغان صدر کا الزام

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، اسلام آباد کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو  پناہ دینے کا سلسلہ بند کرے-

افغان صدر نے کہا کہ ان کی حکومت دہشت گردوں کو  پناہ دینے کے  تعلق سے پاکستان کے اقدام کو  برداشت نہیں کرے گی-

افغان صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہوں کے لئے پاکستان کی حمایت نہ تو اسلام آباد کے نفع میں ہے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کو اس سے فائدہ پہنچے گا اس لئے پاکستان کو چاہئے کہ وہ دہشت گردوں کے لئے اپنی حمایت بند کردے تاکہ علاقےمیں امن و استحکام قائم ہو-

پچھلے چند برسوں کے دوران افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی پائی جا رہی ہے اور دونوں ہی ممالک ایک دوسرے پر دہشت گردوں کو  پناہ دینے کا الزام لگاتے ہیں-