Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • نجران میں یمنی فوج نے سعودی فوج کا حملہ پسپا کر دیا

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر دیا اور متعدد سعودی فوجیوں کو گرفتار کر لیا۔

یمنی فوج نے ہفتے کی صبح نجران کے الشرفہ فوجی اڈے میں حملہ کر کے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا-

یمن میں ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں، آپاچی ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں نے نجران میں الشرفہ فوجی اڈے پر پرواز کی تھی لیکن سرانجام اس کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا-

جمعے کو بھی یمن میں جنگ کی خبریں دینے والے ذرائع نے دو سعودی فوجیوں کی تصویریں نشر کی تھیں جنھیں یمنی فوج نے گرفتار کر لیا تھا-

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن کے شمالی صوبے الجوف میں سعودی فوج کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کئی سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا-