Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • الحوض الجاف جیل کے قیدی بھی بھوک ہڑتال پر

بحرینی حکومت نے الحوض الحاف جیل میں بھی عزاداری امام حسین علیہ السلام منعقد نہیں ہونے دی۔

لبنان کی العھد ویب سائٹ کے مطابق الحوض الجاف جیل کے قیدیوں نے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے اس حکم پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ادھرالحوض الجاف کے حکام نےاس جیل میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے قیدیوں کو بھوک ہڑتال ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لئے پولیس کے خصوصی دستوں کو طلب کرلیا ہے۔
الحوض الجاف کے قیدی ماہ محرم کے آغاز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

ٹیگس