Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • پیر کو کردستان میں ریفرنڈم کرایا جائے گا : مسعود بارزانی

عراقی کردستان ریجن کے صدر مسعود بارزانی نے پیر کو عراق سے کردستان علاقے کی علیحدگی کے لئے ریفرنڈم کرانے پر اصرار کیا ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسعود بارزانی نے اتوار کو کہا کہ پیر کو عراق سے کردستان کے علاقے کی علیحدگی  کے لئے ریفرنڈم کرایا جائے گا۔  مسعود بارزانی نے کہا کہ ہم دوبارہ بغداد حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انھوں نے دعوی کیا کہ دوہزارتین میں صدام کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد عراق ایک جمہوری ملک نہیں رہا۔

بارزانی نےعراق، ایران اور ترکی جیسے اپنے مضبوط پڑوسیوں کی اس تشویش کو مسترد کر دیا کہ ریفرینڈم سے علاقے کااستحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔

عراقی کردستان  کی بعض پارٹیوں نے سات جون کو کردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کی موجودگی میں پچیس ستمبر دوہزار سترہ کو عراق سے کردستان کے الگ ہونے کے لئے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ریفرنڈم کے اس فیصلے پر عراق کے مختلف گروہوں اور، علاقے نیز دیگر ممالک نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔

ٹیگس