Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان میں پیٹرول پمپوں پر ہجوم

عراقی کردستان کے مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی کردستان میں پیٹرول اور غذائی اشیا کی ممکنہ قلت کے پیش نظر لوگ پیٹرول پمپ اور دوکانوں پر جمع ہو گئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے صوبے سلیمانیہ میں لوگ بڑی مقدار میں ‏غذائی اشیا خرید رہے ہیں اور دوکانوں پر بھیڑ لگی ہوئی ہے جبکہ یہی صورت حال پیٹرول پمپ کی بنی ہوئی ہے اور سڑکوں پر کاروں اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

ایک عراقی ذریعے نے پیٹرول پمپ کی طرف جانے والے راستوں میں ٹریفک کی بحرانی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض پیٹرول پمپوں پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔

ٹیگس