Sep ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • 800 سو مسلح افراد ہتھیار ڈال کر شامی فوج میں شامل

شام کےصوبہ ادلب میں سیکڑوں مسلح افراد شامی فوج کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

شام میں روس کے مصالحتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ فوج میں شامل ہوئے ہیں ان کی تعداد آٹھ سو تک ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے ابھی چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ شام میں مسلح گروہوں کے دس سرغنوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اس ملک کے سرکاری فوجیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
شام میں کشیدگی کم کرنے والے علاقوں کے قیام کے بارے میں ہونے والاسمجھوتہ، داعش مخالف شامی فوج کی کارروائیوں میں مسلح گروہوں کے شامل ہونے کا باعث ہوا ہے۔
شام کے بیابانی علاقوں میں فیصلہ کن جنگ نے سیکڑوں مسلح افراد کے موقف کی تبدیلی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور وہ اس وقت مختلف دہشتگرد گروہوں کے خلاف شامی فوج کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹیگس