Oct ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی حملوں میں کم سے  کم بارہ جاں بحق

دیرالزور کے مضافات میں امریکی اتحاد کے تازہ ترین حملوں میں کم سے کم بارہ عام شہری جاں بحق ہو گئے جن میں اکثر بچے رہے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری اور مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی سربراہی والے داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے اتوار کو مشرقی دیرالزور کے البوکمال شہر کے مختلف علاقوں پر بمباری کر کے پانچ عام شہریوں کو جاں بحق کر دیا-

ذرا‏ئع کے مطابق دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے میں واقع بقرص فوقانی قصبے میں امریکی اتحاد کی بمباری میں بھی سات عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں-

شام کے مقامی ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ ان حملوں میں شام کے دس عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کے گھروں اور ان کے اثاثوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے-

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے بدھ کو دیرالزور کے اطراف میں واقع الصور کالونی پر بمباری کی تھی اور وائٹ فاسفورس بم استعمال کئے تھے جس کے نتیجے میں تین عام شہری جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے-

 

ٹیگس