Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • بحرینی جیل میں عزاداروں پر تشدد

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے الجو سینٹرل جیل کی ایک عمارت کے اندر ان قیدیوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جو عزاداری سید الشہدا میں مصروف تھے۔

خبروں کے مطابق بحرین کی الجو جیل کی انتظامیہ نے جیل کے اندر ہر طرح کے مذہبی اعمال حتی نماز کی ادائیگی اور عزاداری پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے-

بحرین کی الجو جیل انتظامیہ کے اس فیصلے پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور کئی ملکوں نے شدید اعتراضات کئے ہیں-

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے محرم کے پہلے عشرے میں عزاداری کے اجتماعات اور عزاداری کے کیمپوں اور قناتوں پر چالیس سے زائد بار حملہ کیا-

بحرین سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ الوفاق اسلامی نامی سیاسی جماعت نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ توڑنے کے تعلق سے انقلابیوں اور مظاہرین کی مسلسل کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بدستور بحرینی حکومت کی سیکورٹی فورس اور فوجی اہلکاروں کو ٹریننگ دے رہا ہے اور انہیں اسلحہ فراہم کر رہا ہے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے داعش کو بنایا ہے اور وہی جنگ یمن میں سعودی عرب کی حمایت بھی کر رہا ہے اور شام کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار بھی امریکا ہی ہے-

 

ٹیگس