Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • عالم اسلام میں بھی قارون پائے جاتے ہیں ۔ تصاویر

برونائی کے بادشاہ ’’حسن البلقیہ‘‘ کو اگر قارون دوراں کہا جائے تو شاید بے جا نہ ہوگا!

جمعرات کے روز برونائی کے عوام نے اپنے مالدار بادشاہ حسن البلقیہ کی سلطنت کے ۵۰ سال پورے ہونے کا جشن منایا۔یہ بادشاہ دنیا کے سب سے بڑے مالداروں میں شمار ہوتا ہے۔امریکی میگزین فوربز کے بقول ۲۰۰۸ میں اسکی کل دولت ۲۰ ارب ڈالر بتائی گئی۔اس بادشاہ کا عالیشان محل برونائی کے دارالحکومت ’’بندر سری بگاوان‘‘ میں ہے جس میں 1788 کمرے ہیں اور انکے بعض وسائل سونے اور ہیروں سے بنے ہوئے۔اس محل کی دیواروں پر 650 ایسے فریم لگے ہوئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی قیمت ڈیڑھ لاکھ یورو سے کم نہیں ہے۔یہ بادشاہ دسیوں بے نظیر یا کم نظیر لکزری گاڑیوں کے مالک ہیں۔چند ہیلیکاپٹر بھی انکے پاس موجود ہیں۔ اسی طرح اس قارون صفت سلطان کے پاس ایک 747 طیارہ بھی ہے جس میں بھاری مقدار میں سونا استعمال کیا گیا ہے۔اسکی قیمت  ۱۰ کروڑ ڈالر بتاائی جاتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سونے اور ہیروں میں اس بادشاہ کو کافی دلچسپی ہے اور بچپن میں بھی یہ جناب سونے کے برتنوں میں کھانا کھایا کرتے تھے۔

ٹیگس