Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • آل سعود کے کھلے جرائم کی مذمت

بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر بلیک لسٹ میں سعودی عرب کا نام شامل ہوجانے کے بعد بحرین کی جمعیت الوفا نے تاکید کےساتھ اعلان کیا ہے کہ خاص طور سے یمن میں سعودی عرب کے جرائم کی پردہ پوشی کی کوشش ناقابل قبول ہے۔

اقوام متحدہ نے جمعے کے روز جنگ یمن کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں صرف گذشتہ سال کے دوران چھے سو تراسی بچے مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اپنی اس رپورٹ میں سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
بحرین کی جمعیت الوفا نے اقوام متحدہ کے اس اقدام کو اہم قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آل سعود کے ہاتھ یمن میں بے گناہ عام شہریوں اور عورتوں و بچوں کے خون سے آلودہ ہیں۔

ٹیگس