Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے 12 افراد جاں بحق

میانمار سے اپنی جان بچا کر فرار ہونے والے پناہ گزینوں کی کشتی حادثے کا شکار ہونے سے آج کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے بارڈر سیکورٹی گارڈ کےکمانڈر کرنل عریف الاسلام نے بتایا کہ کشتی جنوبی بنگلہ دیش کے شاہ پیریر جزیرہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 12 لاشوں کو پانی سے نکالا گیا ہے جبکہ 8 افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ڈوبنےوالے افراد میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل 28 ستمبر کو بھی دریائے نیف میں روہنگیا مہاجرین کی کشتی الٹنے سے 23 افراد ڈوب کرلقمہ اجل بن گئے تھے اور اس کشتی میں 100 کے قریب افراد سوار تھے۔ واضح رہے کہ 25 اگست کے بعد سے 5 لاکھ روہنگیا افراد راخین صوبے سے اپنی جان بچا کر بنگلادیش پہنچ چکے ہیں۔

ٹیگس