Oct ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت، متعدد یمنی شہید

یمن پر سعودی جارحیت میں 9 یمنی شہری شہید ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے شدا پر کل سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں9 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

سعودی عرب نے جمعرات کے روز بھی صوبہ صعدہ کے علاقے باقم پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 12 یمنی شہید ہو گئے تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی جانب سے بھی سعودی جارحیت کا جواب دیا جا رہا ہے اور سعودی عرب کے جنوب میں واقع علاقے سامطہ جیزان پر قاہر 2 ایم نامی میزائل داغا گیا جس سے سعودی فوج کو کافی جانی نقصان ہوا۔

ٹیگس