Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاری

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کم از کم پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی قیدیوں سے متعلق مرکز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الخلیل کے علاقوں یطا اور بیت امر سے ایک تیس سالہ خاتون اور ایک چودہ سالہ نوجوان کو اغوا کر لیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے دو، اور بیت لحم سے ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجی، مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینے کے علاوہ فلسطینیوں کے لئے مسائل بھی پیدا کر رہے ہیں جبکہ غاصب صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔

صیہونی فوج نے اسی طرح مقبوضہ جنوبی فلسطین میں فلسطینیوں کے علاقے النقب میں فلسطینیوں کے تین مکانات کو مسمار کر دیا۔

صیہونی فوجیوں نے گذشتبہ سال اس علاقے میں فلسطینیوں کے ایک ہزار، ایک سو، اٹھّاون رہائسی مکانات کو مسمار کر دیا تھا۔

ٹیگس