Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • افغان امن مذاکرات، طالبان کی مخالفت

افغان امن مذاکرات میں افغانستان سمیت پاکستان، چین اور امریکا کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

افغان مسئلہ کی اہم فریق تحریک طالبان نے مسقط میں چار فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔ طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان، کابل حکومت کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کے موٓقف پر قائم ہے۔

واضح رہے کہ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان شکیب مستغنی کا کہنا ہے کہ 4 فریقی رابطہ گروپ کا چھٹا مشاورتی اجلاس 16اکتوبر کو مسقط میں ہوگا۔

گروپ کے قیام کا مقصد افغان طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے روڈ میپ کی تیاری کے لیے مشاورت کرنا ہے۔

ٹیگس