Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • قاہرہ مذاکرات میں حماس اور فتح کے درمیان سمجھوتہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ مصر کی نگرانی میں فتح اور حماس کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا۔

فلسطینی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ حماس اور فتح کے درمیان پی ایل او، انتخابات اور غزہ و غرب اردن میں قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل جیسے تین اہم موضوعات پر بات چیت دو ہفتے بعد دیگر فلسطینی گروہوں کی شرکت سے انجام پائے گی-

اس درمیان حماس اور فتح نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے مصر کی نگرانی میں ہونے والے مذاکرات کو مثـبت قرار دیا ہے-

مذاکرات میں حماس کے وفد کی سربراہی صالح العاروری اور فتح تحریک کے وفد کی قیادت عزام الاحمد نے کی-

 

ٹیگس