• بحرین، قیدی بچوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ نے حکومت بحرین نے اپیل کی ہے کہ وہ قیدی بچوں کو فوری طور پر رہا کر دے۔

لبنان کی العھد ویب سائٹ کے مطابق بحرینی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں میں گھروں پر حملے اور تین بچوں کی گرفتاری کے بعد انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ نے ایک بار پھر حکومت بحرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ سے گریز کرے۔
انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ، عالمی فوجداری عدالتی اتحاد کا رکن بھی ہے۔
واضح رہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے حال ہی میں جاسم عبدالجلیل حسن، علی حسین عبداللہ اور حسین علی نامی تین بچوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا ہے۔

Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۵ UTC
کمنٹس