Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان، ہلاکتوں میں 50 فیصد اضافہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد بڑھی ہیں۔

ان حملوں کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 38فیصد شہری ہلاکتیں عالمی فورسز کے فضائی حملوں کی وجہ سے ہوئیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کئی سال سے افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے بہانے موجود ہے لیکن کئی سال گزر جانے کے باوجود امریکہ نہ فقط دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ افغانستان میں امریکہ کی موجودگی میں دہشت گردی بڑھی ہے۔

ٹیگس