Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں متعدد افغان شہری جاں بحق

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں امریکی فوج کے ڈرون طیاروں کے حملے میں کم سے کم چودہ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں

رپورٹ کے مطابق صوبہ کنڑ کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیاروں نے ضلع چوکی میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کردی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چودہ عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے- ابھی بہت سی لاشیں مکان کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں- امریکہ کے ڈرون طیارے اس سے پہلے بھی افغانستان کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں-

ٹیگس