Oct ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • علماء بحرین کے خلاف ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری

آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت نے علماء اور انقلابی شخصیتوں کے خلاف ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے معروف عالم دین حمزہ الدیری کو سزائے قید سنائی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے العاصمہ علاقے کی عدالت نے شیخ حمزہ الدیری کو منامہ کےعلاقے الدراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں دیئے جانے والے دھرنے میں شرکت کے الزام میں ایک سال قید اور جرمانے کی سزا دی ہے۔
اس بحرینی عالم دین پر آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی مخالفت اور عدلیہ کی توہین کے سلسلے میں جھوٹا مقدمہ بھی چل رہا ہے۔
آل خلیفہ کی کٹھ پتلی حکومت نے اکیس مئی دوہزار سترہ میں منی لانڈرنگ اور آل خلیفہ حکومت کی مخالفت کے الزام میں آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرتے ہوئے انھیں دولاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
آل خلیفہ حکومت کی کٹھ پتلی عدالت نے بحرین کی مجلس علماء شیعہ کے سربراہ سید مجید المشعل کے کیس کی سماعت نو نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ سید مجید المشعل پر بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرنے کا الزام ہے۔

ٹیگس