Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کی کشتی کو حادثہ10، جاں بحق

روہنگیا مسلمانوں کی ایک کشتی الٹ جانے کے سبب دس افراد جاں بحق اور کئي لاپتہ ہو گئے ہیں اور لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے ۔

میانمار میں ریاستی تشدد سے جان بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی بنگلہ دیش کے دریائے ناف میں الٹ گئی جس میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔ بنگلہ دیش کے بارڈر سیکورٹی گارڈ کے کمانڈرکا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

چھ ہفتوں کے دوران میانمار سے بنگلادیش پہنچنے کی کوشش کرنے والے 200 روہنگیا مسلمان ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ چھوٹی کشتیوں میں گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی ان حادثات کی وجہ بن رہی ہے۔

ٹیگس