Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • دیرالزور کا الحسینیہ قصبہ آزاد

شامی فوج نے مشرقی فرات میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے شمالی دیرالزور میں واقع الحسینیہ قصبے کو آزاد کرا لیا

العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ان کارروائیوں میں داعش کے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا- شامی فوج نے اس کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی کئی بکتربندگاڑیوں اور مارٹرلانچروں سمیت متعدد گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان تباہ کردیے- درایں اثنا شام کی فوج نے حمص و حماہ کے مضافات میں داعش سے وابستہ اڈوں سے جو ابھی حال ہی میں آزاد ہوئے ہیں بھاری مقدار میں اسرائیلی ساخت کے اسلحے اور مواصلاتی آلات اپنے کنٹرول میں لے لئے ہیں- شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے اسرائیلی ساخت کی توپیں ، مارٹر ایک سو بیس، دسیوں ہزار گولیاں اور کچھ بی سیم وائرلیس بھی ضبط کر لی ہیں- شامی فوج نے مشرقی حمص کے سلمیہ جنوبی کے مضافاتی علاقے جب الجراح سے بارودی سرنگوں کا صفایا کر کے وہاں کے باشندوں کی گھرواپسی کے حالات فراہم کردیئے ہیں-

ٹیگس