Oct ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکہ 20 افرادجاں بحق

افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرزپر حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد  نےمیڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں آج کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

افغان صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پرآج صبح خودکش حملوں میں پولیس چیف سمیت 20افراد جاں بحق جب کہ150 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی جس کے بعد  حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، اسی دوران دوسرے خودکش بمبار نے خود کو اڑادیا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز میں موجود اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف توڑیالئی ابدیانی سمیت متعدد پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ 150سے زائد زخمی ہیں۔ فورسز ہیڈکوارٹر کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم فی الحال مکمل کنٹرول حاصل نہیں کرسکیں۔

 

ٹیگس