Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی صحیح سلامت وطن واپسی کو یقینی بنانے میں مدد کریں۔

اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر 23اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں ان پناہ گزینوں اور انہیں پناہ دینے والے بنگلہ دیش کو یہ پیغام دیں کہ پوری دنیا ان کے ساتھ ہے۔

اقوام متحدہ نے اس کانفرنس سے پہلے کل ایک بیان میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کی پریشانیوں،ان کی منتقلی کو روکنے کے لئے اور ایسے حالات بنانے کے لئے کوشش کریں جس میں پناہ گزینوں کی صحیح طور پر واپسی یقینی ہوسکے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار کے راخین صوبے میں تعصب اور استحصال سے بچنے کے لئے لاکھوں روہنگیا گزشتہ سال اگست سے بھاگ کر پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لے رہے ہیں جس سے انسانی بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کی وجہ سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد پانچ لاکھ 37ہزارہوگئی ہے ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق حال میں آنے والے سبھی پناہ گزینوں کو کھانا ،طبی خدمات اور مکانات کی ضرورت ہے جبکہ صرف 37ہزار خاندانوں کو ایمرجنسی کٹ دستیاب کرائی گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ میانمار میں 25اگست کو فوج پر مبینہ حملے کے خلاف راخین صوبے میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی جس کی اقوام متحدہ سمیت کئی ملکوں نے مذمت کی ۔ اقوام متحدہ نے روہنگیا کے خلاف تشدد کو نسلی تشدد قراردیا ہے۔

 

ٹیگس